ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون کے ترجمان مائیکل مین نے کہا ہے کہ کیتھرین اشٹون ایران کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس ترجمان نے برسیلز میں اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون کو تہران کا دورہ کرنے کی، دی جانے والی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیتھرین اشٹون، ایران کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ مائیکل مین نے کہا کہ اس دعوت سے قبل کیتھرین اشٹون نے خود بھی کہا تھا کہ وہ ایک جامع جوہری سمجھوتے سے متعلق امور کیلئے تہران کا دورہ کرنے کا اردہ رکھتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایران کی نیوز ایجنسیوں سے گفتگو کوتے ہوئے کہا تھا کہ تہران نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
.....
/169